عمران خان کا پمز میں طبی معائنہ مکمل، بینائی تسلی بخش قرار

0
17

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزپمزمیں عمران خان کا طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا، جہاں میڈیکل بورڈ نے ان کی بینائی کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو ان کی رضامندی سے پمز منتقل کیا گیا، جہاں آنکھ کے علاج کا تیسرا مرحلہ مکمل کرتے ہوئے انہیں اینٹی وی ای جی ایف انجیکشن لگایا گیا۔
حکام کے مطابق یہ تمام عمل آپریشن تھیٹر میں طے شدہ طبی پروٹوکولز اور احتیاطی تدابیر کے تحت انجام دیا گیا۔ معائنے کے بعد میڈیکل بورڈ نے ان کی بینائی کو بہتر اور اطمینان بخش قرار دیا۔
پمز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انجیکشن لگانے کے بعد عمران خان کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 24 فروری کو بھی انہیں اڈیالہ جیل سے پمز منتقل کیا گیا تھا، جہاں آنکھوں کے معائنے کے بعد انہیں انجیکشن کی دوسری خوراک دی گئی تھی۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے مطابق علاج سے قبل کارڈیالوجسٹ نے ایکوکارڈیوگرافی اور ای سی جی ٹیسٹ کیے، جن کے نتائج معمول کے مطابق تھے۔ دورانِ علاج اور بعد ازاں ان کی حالت مستحکم رہی، جبکہ کنسلٹنٹ فزیشن نے بھی انہیں طبی طور پر فٹ قرار دیا۔

Leave a reply