عمران خان کےطبی معائنہ پرآگاہ نہ کرنےپرسہیل آفریدی حکومت پربرہم

عمران خان کےطبی معائنہ پرآگاہ نہ کرنےپروزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی نےحکومت پربرہمی کااظہارکرتےہوئےکہاکہ معاملہ اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال تک جا پہنچا لیکن پھر بھی خاندان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی کامیڈیاسےگفتگوکرتےہوئے کہناتھاکہ عمران خان کو جب بیماری لاحق ہوئی تو جیل میں ان کا طبی معائنہ ضرور ہوا ہوگا، تاہم اس معائنے سے نہ اہلِ خانہ کو آگاہ کیا گیا اور نہ ہی وکلا کو بتایا گیا۔معاملہ اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال تک جا پہنچا لیکن پھر بھی خاندان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ پانچ دن تک حکومت اس معاملے کی تردید کرتی رہی۔
انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی تشویش یہ ہے کہ پمز ہسپتال میں ریٹینا کے ماہر ڈاکٹر موجود ہی نہیں۔ ہم کل بھی اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھے رہے۔
سہیل آفریدی نے بتایا کہ ہم چیف جسٹس سے ملاقات کے لیے آئے تھے، تاہم رجسٹرار سے ملاقات ہوئی ہے۔ جب تک اندر سے کوئی جواب نہیں آتا، ہم یہیں موجود رہیں گے۔















