پیٹرول پمپس میں سرمایہ کاری کے نام پر اربوں روپے کےمبینہ فراڈ کا انکشاف

اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں پیٹرول پمپس میں سرمایہ کاری کے نام پر اربوں روپے کے مبینہ فراڈ کا انکشاف سامنے آیا ہے، جبکہ تحقیقات میں کئی بااثر شخصیات اور سرکاری افسران کے ملوث ہونے کے شواہد ملنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق مرکزی ملزم عادل اکرام کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے شہریوں کو پیٹرول پمپ کاروبار میں بھاری منافع کا لالچ دے کر اربوں روپے کی سرمایہ کاری حاصل کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، جبکہ ہری پور سمیت دیگر شہروں میں بھی مقدمات زیرِ تفتیش ہیں۔
تحقیقات میں یہ پہلو بھی سامنے آیا ہے کہ ملزم مبینہ طور پر بعض اہم سیاسی اور انتظامی شخصیات کیلئے فرنٹ مین کے طور پر کام کرتا رہا، جبکہ فراڈ کی رقم سے بعض سرکاری افسران کے فائدہ اٹھانے اور تحفظ فراہم کرنے کے الزامات بھی زیرِ غور ہیں۔
تحقیقاتی اداروں کے مطابق منی لانڈرنگ کے ممکنہ پہلوؤں پر بھی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ سرمایہ کاروں سے حاصل کی گئی رقم بیرونِ ملک منتقل تو نہیں کی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














