سموگ کےبعد سردی اور خنکی میں اضافہ، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

0
23

سموگ میں کمی کے بعد سردی اور خنکی بڑھنے لگی۔آئندہ چند روز کے دوران موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کا رخ تبدیل ہو گیا ہے اورپہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے، لہٰذا ملک کے میدانی علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران سردی اور خنکی مزید بڑھےگی، جس کے پیش ِ نظرمحکمہ موسمیات نے سردی سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنے کی ہدایات دی ہیں۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں آج موسم خشک اورسردرہےگا،جبکہ مری،گلیات میں موسم سرداورخشک رہنےکی توقع ہے،پنجاب کےمیدانی علاقوں میں سموگ اوردھندمتوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم خشک اورسرد رہے گا،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہےگا، خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم خشک اورسردرہے گا، اُدھر گلگت بلتستان میں موسم سرداورخشک رہنے کا امکان ہے،دوسری جانب آزادکشمیرمیں موسم سرداورخشک رہےگا۔

Leave a reply