واٹس ایپ میں سکیورٹی اور پرائیویسی بڑھانے کیلئے 8 اہم فیچرز متعارف

واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ،واٹس ایپ میں سکیورٹی اور پرائیویسی بڑھانے کیلئے 8 اہم فیچرز متعارف کروادیےگئے۔
دنیا بھر میں اربوں صارفین اپنی روزمرہ بات چیت کیلئے واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں، لیکن انسٹینٹ میسجنگ کیلئے اس ایپ کی سکیورٹی اور پرائیویسی کے تحفظ کیلئے مخصوص فیچرز کو فعال کرنا نہایت ضروری ہے۔
ماہرین کے مطابق واٹس ایپ پر دستیاب یہ فیچرز صارفین کے ذاتی ڈیٹا اور معلومات کو غیر مجاز رسائی سے محفوظ رکھتے ہیں اور پیغامات کی حفاظت میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔سب سے پہلے صارفین اپنے پروفائل کی معلومات جیسے تصویر، تعارف اور آن لائن حیثیت کو محدود کر سکتے ہیں، اس کے علاوہ یہ فیچر گروپ میں شامل ہونے یا پیغامات وصول کرنے کی اجازت کو بھی کنٹرول کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
دوسرے نمبر پرغائب ہونیوالے پیغامات والا فیچر ہے، اس سے صارفین کے پیغامات ایک مخصوص مدت چوبیس گھنٹے، سات دن یا نوے دن کے بعد خود بخود حذف ہو جائیں گے۔
تیسرے نمبر پرٹو سٹیپ ویریفکیشن والا فیچر ہے ۔چوتھے نمبر پرایپ اور چیٹ لاک فیچر ہے، جس کے ذریعےواٹس ایپ پر مخصوص چیٹس یا پوری ایپ کو فنگر پرنٹ یا چہرے کی شناخت کے ذریعے لاک کیا جا سکتا ہے۔پانچویں نمبر پرجدید حفاظتی ترتیبات فیچر کے ذریعےنامعلوم پیغامات کو بلاک کرنا اور آئی پی ایڈریس کی حفاظت کرنا ممکن ہے۔چھٹے نمبر پر چیٹ پرائیویسی میں اضافہ کر کےصارفین چیٹس کو ایپ کے باہر شیئر ہونےیا دیگر سسٹمز میں استعمال ہونے سے روک سکتے ہیں۔
ساتویں نمبر پرپیغام پڑھنے کی رسید کوبند کرکےصارفین ذاتی سکیورٹی اور رازداری میں اضافہ کر سکتے ہیں۔آٹھواں سکیورٹی اینڈ پرائیویسی فیچر میڈیا کی خودکار ڈاؤن لوڈنگ کو بند کرنا ہے،اس سے صارفین گروپس میں آنیوالی تصاویر اور ویڈیوز کو خود بخود فون میں محفوظ ہونے سے روک سکتے ہیں۔















