بھارت کوجان لیناچاہیےکوئی بھی دیوارآزادی کی خواہش کوروک نہیں سکتی،مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ بھارت کوجان لیناچاہیےکوئی بھی دیوارآزادی کی خواہش کوروک نہیں سکتی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکشمیری عوام کےحق خودارادیت پرپیغام میں کہناتھاکہ 77برس سےکشمیری حق خودارادیت کاوعدہ پوراہونےکےانتظارمیں ہیں،حق خودارادیت انسانی وقارکاایک اہم جزوہے،حق خودارادیت کی قراردادانسانی حقوق کےمعاہدوں کی نفی ہے۔
مریم نواز کامزیدکہناتھاکہ بھارت نےمقبوضہ جموں وکشمیرکودنیاکاسب سے بڑا ملٹری زون بنادیاہے، بھارت کوجان لیناچاہیےکوئی بھی دیوارآزادی کی خواہش کوروک نہیں سکتی،آزادی کشمیریوں کاحق ہےانشااللہ کشمیریوں کی جدوجہدرنگ لائےگی۔















