انڈیا کی مشہور کامیڈی فلم ’گول مال‘ کے پانچویں حصے کی فروری سے شوٹنگ

بالی ووڈ کی کامیاب کامیڈی فرنچائز’’’گول مال ‘‘ کی پانچویں فلم کی رواں برس فروری کے آخر میں شوٹنگ شروع ہو گی۔
ڈائریکٹر روہت شیٹی اور اداکار اجے دیوگن نے گزشتہ 20 سے زائد برسوں میں ’گول مال‘ کی شکل میں انڈین سینما کی کامیاب ترین کامیڈی فرنچائز تخلیق کی ہے۔ اس فرنچائز کی ہر فلم نے باکس آفس پر شاندار کاروبار کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شیٹی اور اجے دیوگن کی یہ کامیاب جوڑی اب ’گول مال 5‘ کے لیے پھر سے اکٹھے کام کرنے لگی ہے جس کی شوٹنگ رواں برس فروری کے آخر میں شروع ہو جائے گی اور اسے آئندہ برس ریلیز کیا جائے گا۔
روہت شیٹی اور اجے دیوگن کا ماننا ہے کہ اس کا سکرپٹ پہلی چاروں فلموں کے مقابلے میں زیادہ مزاح سے بھرپور ہے۔















