مہنگائی کی ستائی عوام کیلئے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کمی کی توقع

مہنگائی کی ستائی عوام کیلئے خوشخبری، 16 دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 11 روپے فی لیٹر تک کم ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق متعلقہ محکمے نے ابتدائی ورکنگ تیار کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق پٹرول 36 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 11 روپے 85 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کا تیل 11 روپے 70 پیسے اور لائٹ ڈیزل 10 روپے 1 پیسے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے قیمتوں کی سمری 15 دسمبر کو منظوری کیلئے ارسال کی جائے گی جس پر وزیراعظم کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کرے گا۔















