مہنگائی کی شرح میں اضافہ :ادارہ شماریات نےاعدادوشمارجاری کردئیے

0
19

مہنگائی کی شرح میں اضافہ ،ادارہ شماریات نےماہانہ مہنگائی کےاعدادوشمارجاری کردیے،دسمبرمیں سالانہ بنیادوں پرمہنگائی میں 5.16فیصداضافہ ریکارڈکیاگیا۔
ادارہ شماریات کےاعدادوشمارکےمطابق ایک ماہ میں مہنگائی کی شرح میں 0.45فیصدکمی ریکارڈ کی گئی جبکہ دسمبرمیں سالانہ بنیادوں پرمہنگائی میں 5.16 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیا،جولائی سے دسمبر مہنگائی کی شرح5.15فیصدرہی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہاگیاکہ ایک ماہ میں شہروں میں مہنگائی 0.45فیصد کم ہوئی،دیہات میں ایک ماہ میں مہنگائی 0.36فیصدکم ہوئی،شہروں میں تازہ پھل 6.78فیصدجبکہ گندم 3.48 فیصدمہنگی ہوئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایاگیاکہ انڈے 3.27فیصداورخوردنی تیل2.84فیصدمہنگاہوا،شہروں میں آٹا2.01فیصدجبکہ خوردنی گھی 1.92فیصدمہنگاہوا،ایک ماہ میں ٹماٹر 45.20 فیصد اور پیاز 32.99 فیصدمہنگےہوئے۔
ادارہ شماریات کےمطابق تازہ سبزیاں21.30 فیصد اور آلو 17.88 فیصدسستےہوئے،چینی 6.96 فیصد، جبکہ گڑ 2.93 فیصد اورچکن2.78فیصدسستاہوا،دیہات میں تازہ پھل 5.12 فیصد اورگندم 4.94 فیصد مہنگی ہوئی،انڈے2.36،آٹا1.81اورخوردنی گھی 1.19فیصدمہنگاہوا،ایک ماہ میں دیہات میں ٹماٹر 3.50 فیصداورپیاز32.62فیصدسستےہوئے،تازہ سبزیاں19.65 فیصدجبکہ آلو19.03فیصد سستے ہوئے،دیہات میں چینی 7.06،چکن4.12اوردال چنا3.09فیصدمہنگی ہوئی۔

Leave a reply