انسٹاگرام صارفین کی کمی، یوٹیوب اور ٹک ٹاک نے سبقت حاصل کر لی

0
28

حالیہ برسوں میں انسٹاگرام پر صارفین کی کمی، یوٹیوب اور ٹک ٹاک نے سبقت حاصل کر لی۔ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نےنوجوان صارفین کو دوبارہ راغب کرنے کیلئے انسٹاگرام کی پالیسی اور فیچرز پر ازسرنو غور شروع کر دیا۔
کمپنی کے اندرونی جائزوں سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ حالیہ برسوں میں انسٹا گرام پر نوجوانوں کی دلچسپی میں واضح کمی آئی ہے، خاص طور پر ترقی یافتہ ممالک میں جہاں ٹک ٹاک اور یوٹیوب تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں، تاہم میٹا نے نوجوان صارفین کی واپسی کو اپنی اعلیٰ ترین ترجیحات میں شامل کر لیا ہے، اس مقصد کیلئے پلیٹ فارم کے الگورتھم میں تبدیلیاں، نوجوانوں کیلئے مخصوص فیچرز میں بہتری اور کانٹینٹ کریئیٹرز کے ساتھ شراکت داری بڑھانے پر کام کیا جا رہا ہے، تاکہ انسٹاگرام ایک بار پھر نوجوان نسل کیلئے پرکشش بنایا جا سکے۔
اس سلسلے میں نوجوانوں کے تحفظ کیلئے میٹا پہلے ہی ٹین اکاؤنٹس متعارف کروا چکا ، جن میں خودکار طور پر سخت پرائیویسی سیٹنگز نافذ ہوتی ہیں، ان اکاؤنٹس میں اجنبی افراد کے پیغامات، حساس مواد اور نقصان دہ سرگرمیوں تک رسائی محدود کر دی جاتی ہے، تاکہ کم عمر صارفین کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔
ماہرین کے مطابق اگر میٹا نوجوان صارفین کا اعتماد بحال کرنے میں ناکام رہا، تو اسے مستقبل میں مزید سخت ضوابط، فیچرز کی پابندی یا عمر کی تصدیق جیسے قوانین کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Leave a reply