آئی فون ایئر 2: ایپل کے نئے منصوبے اور لیکس نے تہلکہ مچا دیا

آئی فون ایئر 2، ایپل کے نئے منصوبے اور لیکس نے تہلکہ مچا دیا۔
تازہ ترین لیکس کے مطابق ایپل رواں سال2026 میں آئی فون ایئر 2 پیش کر سکتا ہے۔ چینی سوشل میڈیا ویب سائٹ ویبو پر ٹپستر”فکسڈ فوکس ڈیجیٹل“ کے مطابق یہ نیا ماڈل ممکنہ طور پر ستمبر 2026 میں آئی فون 18 فولڈ کے ساتھ لانچ ایونٹ میں متعارف کروایا جائے گا۔
لیکس کے مطابق آئی فون ایئر 2 پہلے ماڈل کی کمزوریوں کو دور کرنے کیلئے کئی اہم اپ گریڈز کے ساتھ آئے گا، جس میں سب سے نمایاں تبدیلی دوہری کیمرا سسٹم کی توقع ہے، پہلا ماڈل 48 میگا پکسل کا سنگل لینز استعمال کرتا تھا، جو پہلے ہی واضح اور تفصیلی تصاویر دیتا تھا، لیکن دوسرا لینز بہتر آپٹیکل زوم اور گہرائی کے معیار میں اضافہ کرے گا۔
لیکس کے مطابق کمپنی قیمت کے معاملے میں ایئر 2 کو زیادہ یوزر فرینڈلی بنانے کا ارادہ رکھتی ہے، تاکہ ہلکے وزن کے فون کے شوقین صارفین کو اعلیٰ پرو ماڈلز کے مقابلے میں زیادہ کشش ملے۔اور اگراس فون کے فرنٹ کیمرا کی بات کریں تو 18 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ برقرار رہنے کا امکان ہے، جو ویڈیو کالز اور سیلفیز کیلئے اعلیٰ معیار کی سہولت فراہم کرے گا۔
علاوہ ازیں ہارڈویئر کے علاوہ سافٹ ویئر میں بھی بہتری کی توقع ہے، آئی فون ایئر 2 ممکنہ طور پر iOS 2026 کے نئے اپ ڈیٹس کے ساتھ آئے گا، جس میں جدید مصنوعی ذہانت کے ٹولز اور مزید ہوشیار فیچرز شامل ہو سکتے ہیں۔















