آئی پی ایل کوبڑادھچکا:سٹارکھلاڑیوں کےلیگ چھوڑنےپربرانڈویلیو گرنےلگی

آئی پی ایل کوبڑادھچکا،سٹارکھلاڑیوں کےانڈین پریمیئر لیگ چھوڑنے پر برانڈ ویلیو گرنےلگی۔
بھارتی میڈیاکےمطابق 2025میں لیگ کی برانڈویلیو20فیصدگرگئی، سٹارکھلاڑیوں کاآئی پی ایل چھوڑنے کےبعدلیگ کی برانڈویلیوبھی گرنےلگی،آئی پی ایل کی برانڈویلیو12بلین ڈالرسےکم ہوکر9.6بلین ڈالرہوگئی۔
بھارتی میڈیارپورٹ میں کہاگیاکہ ممبئی انڈینزکی برانڈویلیومیں نوفیصدکمی کے بعد فرنچائزویلیو108ملین ڈالررہ گئی،گزشتہ سال کی نسبت رائل چیلنجززبنگلورکی برانڈویلیومیں 10فیصدکمی ہوئی۔
بھارتی میڈیاکےمطابق چنئی سپرکنگزکی برانڈویلیومیں24فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی،سن رائزحیدرآبادکی برانڈویلیومیں34اورراجستھان رائلزکی برانڈ ویلیو میں 35فیصدکمی ہوئی۔















