ایران کاامریکی پائلٹ کوزندہ پکڑنےوالےکیلئے1لاکھ ڈالرانعام کااعلان

0
5

ایران کی جانب سے امریکی پائلٹ کو زندہ پکڑنے والے کے لیے 1 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔
ایران نے امریکی جنگی طیارہ ایف-35 مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے، تاہم امریکی حکام کے مطابق تباہ ہونے والا طیارہ ایف-15 تھا، جس کا پائلٹ تاحال لاپتا ہے۔
عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق تباہ ہونے والے طیارے کے امریکی پائلٹ کی تلاش جاری ہے، جس کے لیے امریکی طیارے اور ڈرونز ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔
ایرانی میڈیا میں اعلان کیا گیا ہے کہ امریکی طیارے کے پائلٹ کو زندہ پکڑ کر لانے یا اس کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کو 1 لاکھ ڈالر انعام دیا جائے گا۔
قبل ازیں ایران کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ وسطی علاقے میں مار گرائے گئے امریکی لڑاکا طیارے کے پائلٹ نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔ اس کے بعد ایرانی سیکیورٹی اداروں اور پاسدارانِ انقلاب نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کیا، جبکہ مقامی افراد کو بھی اس تلاش میں تعاون کی ترغیب دی جا رہی ہے۔

Leave a reply