ایرانی وفد کو اسلام آباد سے واپسی پر 2 درجن سے زائد پاکستانی جنگی طیاروں نے تحفظ فراہم کیا: خبر رساں ایجنسی

0
4

گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں امریکا کے ساتھ غیر حتمی امن مذاکرات کے بعد ایرانی مذاکراتی وفد کی واپسی کے دوران پاکستان کی فضائیہ نے سکیورٹی فراہم کی۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اس آپریشن میں پاکستانی فضائیہ کے تقریباً دو درجن جنگی طیارے اور ایئر بورن وارننگ اینڈ کنٹرول سسٹم (AWACS) شامل تھے جنہوں نے وفد کو واپسی کے سفر میں حفاظتی حصار فراہم کیا۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرانی حکام کو خدشہ تھا کہ راستے میں انہیں ممکنہ طور پر نشانہ بنایا جا سکتا ہے، جس کے باعث اضافی سکیورٹی اقدامات کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق یہ ایک منظم فضائی مشن تھا، جس میں جدید جنگی طیارے بھی شامل تھے، اور اس کا مقصد ایرانی وفد کو محفوظ طریقے سے ان کی منزل تک پہنچانا تھا۔

Leave a reply