ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں کی نئی لہر،اسرائیل اورامریکی اڈوں پرسائرن بج گئے

ایران نےاسرائیل اورخلیجی ممالک میں امریکی اڈوں کومیزائل اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق 4 کے تحت حملوں کی 48ویں لہر شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاسداران انقلاب کے مطابق اس لہر کو’’اے بنی ہاشم کے چاند‘‘کا نام دیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حملوں کے دوران بھاری خیبرشکن اور قدر میزائل داغے گئے جبکہ حملہ آور ڈرونز کے جتھوں نے مختلف اہداف کو نشانہ بنایا۔ پاسداران انقلاب کے مطابق گالیلی، گولان کی وادی اور حیفا میں بھی اہداف پر حملے کیے گئے۔
مزید کہا گیا ہے کہ خطے میں موجود امریکی اڈوں کو بھی میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، جبکہ اسرائیل کے نواتیم ایئربیس پر بھی کامیاب حملے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق یہ حملے دو قومی کمانڈروں نصیرزادہ اور شمخانی کی یاد میں کیے گئے۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ صحرائے نقب، بیئر السبع، نواتیم، شہر لود اور کوملہ سمیت دیگر مقامات کو بھی نشانہ بنایا گیا، جبکہ العدید بیس پر خیبرشکن اور قدر میزائلوں کے ذریعے حملہ کیا گیا۔














