کیاشاہدکپورکی اہلیہ بھی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنےکوتیار؟

0
15

بالی ووڈ کےمعروف اداکارشاہدکپورکی اہلیہ بھی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنےکوتیارہیں ؟ اہم تفصیلات سامنےآگئیں۔
بالی ووڈ کی مشہور فلمیں میں ہوں نا، اوم شانتی اوم اور تیس مار خان جیسی ہٹ فلموں کی ہدایتکاری کرنے والی معروف کوریوگرافر فرح خان نے یوٹیوب سفر کے آغاز کے بعد شاندار مداحوں کی تعداد حاصل کر لی ہے۔ فلم ساز کے وی لاگز خاصی مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔ ان کی حالیہ ویڈیو میں شاہد کپور کی اہلیہ میرا کپور اور ڈیزائنر نیتو کپور کی بیٹی ردھیما کپور سہنی شریک ہوئیں۔
اسی موقع پر فرح خان نے میرا کپور کے سادہ مگر دلکش انداز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ’ہیروئن‘ بن سکتی ہیں اور انہیں اپنی فلم میں کردار کی پیشکش بھی کی۔ اس تعریف پر میرا کپور واضح طور پر شرما گئیں اور نہایت شائستگی سے اس پیشکش کو مسترد کر دیا۔
اس دوران فرح خان نے اپنے آئندہ ہدایتکاری منصوبے سے بھی پردہ اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس سال کے اختتام تک اپنی اگلی فلم کی ہدایتکاری شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ فرح خان نے کہا کہ جب بچے کالج چلے جائیں گے تو پھر فلم پر کام شروع کروں گی۔ سوشل میڈیا پر بھی کافی عرصے سے کہا جا رہا ہے کہ ’فرح خان واپس آؤ‘، اور مجھے بھی لگتا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے۔
انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ اگر وہ فلم بنائیں گی تو شاہ رخ خان کے ساتھ ہی بنائیں گی، ورنہ وہ انتظار کریں گی اور یوٹیوب پر ہی کام جاری رکھیں گی۔
واضح رہے کہ میرا کپور نے جولائی 2015 میں شاہد کپور سے شادی کی تھی۔ ان کے دو بچے، بیٹی میشا اور بیٹا زین ہیں، جبکہ میرا کپور ایک کامیاب کاروباری شخصیت بھی ہیں۔

Leave a reply