ایران پرحملہ قبول نہیں،اسرائیلی وزیراعظم کا ٹرمپ سے فوری رابطہ

ایران پرحملہ رکوانے کیلئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نےڈونلڈ ٹرمپ سے فوری رابطہ کرلیا۔
امریکی اخبار نے ایران امریکہ کشیدگی پر بڑے انکشافات کردیئے ۔امریکی اخبار کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایران پر کسی بھی ممکنہ فوجی حملے کو مؤخر کرنے کی اپیل کی ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں ایران پر فوجی کارروائی کے فوری خطرات سے آگاہ کیا۔اسرائیلی وزیراعظم نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو ایران جوابی کارروائی کے طور پر اسرائیل کو نشانہ بنا سکتا ہے، جس سے خطے میں شدید کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم کے رابطے کے بعد ٹرمپ نے بھی جنگ پریوٹرن لے لیا۔
امریکی صدر نے کہا کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ ایران نے مظاہرین کو قتل کرنا بند کر دیا ہے، جس کے بعد ایران کے خلاف فوری فوجی کارروائی کی ضرورت پر سوال اٹھا۔خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے قطر، سعودی عرب، عمان اور مصر نے بھی صدر ٹرمپ کو مشورہ دیا کہ وہ ایران پر حملہ مؤخر کریں اور سفارتی راستوں کو ترجیح دیں۔















