انسانوں کے سامنے رونے سے بہتر ہےجائے نماز پر اللہ کے سامنے رویا جائے،ثانیہ مرزا

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا اللہ پر توکل اور عبادت سے متعلق ایک جذباتی پیغام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دوبارہ توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
ثانیہ مرزا نے اپنے پیغام میں لکھا ’’اللہ تعالیٰ کے حضور جائے نماز پر بیٹھ کر آنسو بہانا، لوگوں کے سامنے رونے سے اربوں گنا بہتر ہے‘‘۔
اس پیغام میں مشکل وقت میں لوگوں سے ہمدردی تلاش کرنے کے بجائے صبر، دعا اور اللہ سے ذاتی تعلق کے ذریعے ذہنی سکون حاصل کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔
ثانیہ مرزا نے یہ پیغام جولائی 2024 میں فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا تھا۔ جو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کررہا ہے۔















