جواایپ تشہیرکیس:یوٹیوبرڈکی بھائی پرفردجرم عائدنہ ہوسکی

جواایپ تشہیرکیس میں یوٹیوبرسعدالرحمان عرف ڈکی بھائی پرآج فردجرم عائدنہ ہوسکی۔
لاہور کی ضلع کچہری میں جوا ایپ کی تشہیر کے کیس کی سماعت ہوئی، تاہم سعدالرحمان عرف ڈکی بھائی سمیت دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔ عدالت نے سعدالرحمان عرف ڈکی بھائی سمیت تمام ملزمان کو 26 جنوری کو فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی کے لیے طلب کر لیا۔
دورانِ سماعت بیرسٹرامرت شیخ نے مؤقف اختیار کیا کہ سعدالرحمان بیمار ہیں، لہٰذا ان کی ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 26 جنوری تک ملتوی کر دی۔















