خلیل الرحمٰن قمر ویڈیو کیس: عدالت نے ملزم ممنون حیدر کی ضمانت مسترد کر دی

0
12

معروف ڈرامہ نگارخلیل الرحمٰن قمر کی مبینہ ویڈیوبنانےکے کیس میں عدالت نے ملزم ممنون حیدر کی ضمانت مسترد کر دی۔
ضلعی کچہری لاہور میں خلیل الرحمٰن قمر کی مبینہ ویڈیو سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔
مقدمے میں مدعی کی جانب سے مدثر چودھری ایڈووکیٹ نے دلائل پیش کیے۔
عدالت نے ملزم ممنون حیدر کی ضمانت خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ اگرچہ ضمانت کو ملزم کا قانونی حق سمجھا جاتا ہے، تاہم ناقابلِ ضمانت جرائم میں یہ حق لاگو نہیں ہوتا۔
فیصلے میں بتایا گیا کہ تفتیش کے مطابق ملزم ممنون حیدر کے موبائل فون سے قابلِ اعتراض ویڈیو تیار کی گئی، جو ایک سنگین نوعیت کا سائبر کرائم ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ اس طرح کے مقدمات معمولی نہیں سمجھے جا سکتے، کیونکہ یہ افراد کی ساکھ اور نجی زندگی پر براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں۔
مزید کہا گیا کہ ملزم پر عائد دفعات ناقابلِ ضمانت ہیں۔ عدالت نے یہ بھی نوٹ کیا کہ ممنون حیدر کی سزا کے خلاف اپیل لاہور ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت ہے، جہاں اس کی سزا معطلی کی درخواست پہلے ہی منظور کی جا چکی ہے۔
ضلعی عدالت نے موجودہ کیس میں ملزم ممنون حیدر کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی۔

Leave a reply