
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی کو لاہورہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے این سی سی آئی اے کونورین نیازی کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔عدالت نے نورین نیازی کی این سی سی آئی اے کے مقدمے میں ایک ہفتے کی ضمانت منظورکرلی۔
جسٹس سرداراکبرڈوگرنےریمارکس میں کہا کہ نورین نیازی ایک ہفتے کے اندر اندر این سی سی آئی اے میں پیش ہوں۔















