لاہورپولیس کانیوایئرپرسیکیورٹی پلان تیار،خصوصی ٹیمیں متحرک

0
40

لاہورپولیس نےنیوایئرپرسیکیورٹی پلان تیارکرلیا،فیلڈمیں خصوصی ٹیمیں متحرک ہوگئیں۔
سی سی پی اولاہوربلال صدیق کمیانہ کاکہناہےکہ نیوایئرپرہوائی فائرنگ اورون ویلنگ کیخلاف زیروٹالرنس پالیسی ہے،نوجوان ون ویلنگ ،بائیکس کی آلٹریشن اورہلڑبازی سےاجتناب کریں،قانون شکن عناصرسے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائےگا۔
دوسری جانب کراچی پولیس کےایس ایس پی ساؤتھ کاکہناہےکہ ہوائی فائرنگ اورون ویلنگ کےخلاف ایکشن ہوگا،2ہزارسےزائدپولیس اہلکارسی ویوروڈ پر فرائض انجام دیں گے،ہوائی فائرنگ کرنیوالے افرادکیخلاف اقدام قتل کامقدمہ درج ہوگا۔
واضح رہےکہ کراچی کےشہریوں کیلئے نئےسال کی آمدپرسی ویوروڈکھلارہےگا۔

Leave a reply