رواں سال کاآخری سُپرمون آج ،پاکستان سمیت دنیابھرمیں نظارہ ہوگا

0
27

رواں سال کاآخری سُپرمون آج ہوگا ،پاکستان سمیت دنیابھرمیں نظارہ کیاجاسکےگا۔
ماہرین کے مطابق جب چاند زمین کے سب سے زیادہ قریب ہوتا ہے تو وہ معمول سے زیادہ بڑا اور روشن نظر آتا ہے اور اسے سپر مون کہا جاتا ہے۔سپر مون اس لیے بھی خاص ہوتا ہے، کیونکہ جب یہ افق کے قریب ہوتا ہے تو اپنے حجم سے بھی زیادہ بڑا نظر آتا ہے۔
ماہرین فلکیات کاکہناہےکہ رواں سال کاتیسرااورآخری سُپرمون آج ہوگا، سُپرمون 14فیصدبڑا اور 30 فیصدروشن ہوگا،چانداورزمین کےدرمیان فاصلہ2 لاکھ21ہزار817میل ہوگا۔
ماہرین فلکیات کامزیدکہناہےکہ اکتوبرکےسُپرمون کےمقابلےمیں تقریباً2 ہزار800میل زیادہ قریب ہوگا، سُپرمون کاپاکستان سمیت دنیابھرمیں نظارہ کیاجاسکےگا۔

Leave a reply