لبنان ،اسرائیل کےدرمیان مذاکرات کادوسرادورآج متوقع

0
2

اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور آج واشنگٹن ڈی سی میں متوقع ہے، جہاں جنگ بندی اور کشیدگی میں کمی کے حوالے سے اہم بات چیت کی جائے گی۔
خبر ایجنسی کے مطابق لبنان جنگ بندی میں ایک ماہ کی توسیع کی درخواست کرے گا تاکہ حالات کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ امریکی ثالثی کے تحت بالواسطہ مذاکرات پر آمادہ ہو سکتی ہے، جس سے پیش رفت کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
یاد رہے کہ مارچ سے جاری اس جنگ میں اب تک 2450 سے زائد لبنانی شہری شہید ہو چکے ہیں، جبکہ خطے میں صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔

Leave a reply