میٹا کی طرف سے واٹس ایپ پلس نیا سبسکرپشن پلان متعارف

0
2

واٹس ایپ میں سبسکرپشن پلان متعارف کروانے کی تیاری،کتنی رقم ادا کرنا ہوگی؟تفصیلات سامنے آ گئیں۔
ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنی مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں واٹس ایپ پلس کے نام سے نیا سبسکرپشن پلان متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی۔واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر صارفین کو ماہانہ فیس کے عوض اضافی سہولیات فراہم کرے گا، جس میں خصوصی تھیمز، سٹیکرز اور کسٹم آئیکنز شامل ہوں گے۔ یہ پلان فی الحال محدود اینڈرائیڈ صارفین کے ساتھ ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ سبسکرپشن ماڈل خودکار تجدید پر مبنی ہو گا اور پاکستان میں اس کی متوقع قیمت تقریباً 229 روپے ماہانہ ہو سکتی ہے، جبکہ کچھ صارفین کو ایک ماہ کا مفت ٹرائل بھی دیا جا سکتا ہے۔
واٹس ایپ پلس کے تحت صارفین کو پریمیئم سٹیکر پیکس، اینیمیٹڈ ایفیکٹس، 18 نئے تھیمز اور 14 کسٹم آئیکنز تک رسائی ملے گی، جبکہ چیٹس پن کرنے کی حد 3 سے بڑھا کر 20 کر دی جائے گی۔
کمپنی کے مطابق یہ سبسکرپشن بنیادی میسجنگ فیچرز یا پرائیویسی پر اثر انداز ہوئے بغیر صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے اور یہ صرف واٹس ایپ میسنجر صارفین کیلئے دستیاب ہو گا۔

Leave a reply