آئی فون 18 پرو اور پرو میکس 2026 کب لانچ ہوں گے؟

0
0

ایپل صارفین کیلئے اہم خبر،آئی فون 18 پرو اور پرو میکس 2026 کب لانچ ہوں گے؟
ایپل ستمبر 2026 میں اپنی نئی نسل کے سمارٹ فونز آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس متعارف کروانے کی تیاری کر رہا ہے۔تازہ ترین لیک کے مطابق اس بار ایپل کی لانچ حکمت عملی میں بڑی تبدیلی متوقع ہے، جس کے تحت پرو ماڈلز ستمبر 2026 میں پیش کیے جائیں گے،جبکہ بنیادی اور نسبتاً سستے ماڈلز 2027 کے موسمِ بہار میں لانچ ہوں گے۔نئی سیریز میں سب سے بڑی اپ گریڈ ایپل کی پہلی 2 نینو میٹر ٹیکنالوجی پر مبنی اے 20 چپ ہو گی، جو پہلے کے مقابلے میں زیادہ تیز رفتار اور بہتر پاور ایفیشنسی فراہم کرے گی، جس سے بیٹری لائف میں بھی بہتری آئے گی۔
ڈیزائن میں بڑی تبدیلیوں کی بجائے ڈائنامک آئی لینڈ کے سائز میں کمی کا امکان ہے، جبکہ کیمرہ سسٹم میں ویری ایبل اپرچر ٹیکنالوجی شامل کیے جانے کی توقع ہے، جس سے صارفین روشنی کو بہتر طریقے سے کنٹرول کر سکیں گے۔
سام سنگ کا نیا امیج سینسر اور بہتر ٹیلی فوٹو لینس بھی ان ماڈلز کا حصہ ہو سکتے ہیں۔بہتر رابطے کیلئے نیا سی 2 موڈیم متعارف کروایا جائے گا، جو سیٹیلائٹ انٹرنیٹ جیسی جدید سہولتیں فراہم کر سکتا ہے۔
قیمت کے حوالے سے اندازہ ہے کہ پرو ماڈلز کی ابتدائی قیمت میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہو گی، جبکہ ایپل 2026 میں اپنا پہلا فولڈ ایبل آئی فون بھی پیش کر سکتا ہے۔

Leave a reply