چھٹیاں ہی چھٹیاں: طلبا و طالبات کی موجیں لگ گئیں

0
3

چھٹیاں ہی چھٹیاں، طلبا و طالبات کی موجیں لگ گئیں۔تعلیمی ا داروں میںکورونا کےدور سے شروع ہونیوالی چھٹیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا۔کبھی موسم سرما کی چھٹیاں تو کبھی موسم گرماکی چھٹیاں اور کبھی جنگ چھڑنے کی چھٹیاں ، تو کبھی پیٹرول بحران کی چھٹیاں بھی طلبا کو دی گئیں۔تعلیمی اداروں میں بڑھتی ہوئی چھٹیوں پراساتذہ اور والدین کی طرف سے اظہار تشویش سامنے آ گیا۔
والدین کاکہنا ہے کہ سکولوں کی نان سٹاپ چھٹیوں میں بھی فیس پوری بھرنی پڑتی ہے، جبکہ اساتذہ کا کہنا ہے کہ مسلسل تعطیلات سے تعلیمی سرگرمیاں شدید متاثرہورہی ہیں۔
گزشتہ دنوں عید الفطر کے موقع پر اور پیٹرول بحران سے نمٹنے کیلئے سکولوں میں لمبی تعطیلات رہیں اوراب سکولوں میں یکم مئی کو لیبرڈے،2اور3مئی کو ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ہوگی ،جبکہ 22سے 24مئی جمعہ ،ہفتہ ،اتوار کی ہفتہ وار تعطیل ہوگی ۔اس کےبعد پیر کے روز بچے سکول جائیں گے، جس کےبعد 26سے 29 مئی تک حج اور بڑی عید کی چھٹیاں آ جائیں گی اور یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات شروع ہو جائیں گی ۔

Leave a reply