
گرمی کی انٹری، بارش سے متعلق بھی محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں خشک موسم کے باعث درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، تاہم ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں میں ہلکی بارش بھی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر شدید گرمی کے باعث زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔













