لاہورشہرکےمختلف علاقوں میں بارش سےموسم خوشگوارہوگیا

0
7

صوبائی دارالحکومت لاہورکےمختلف علاقوں میں اعلیٰ الصبح بارش سےموسم خوشگوار ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق لاہورکےمختلف علاقوں میں اعلیٰ الصبح بارش سےجاتی سردی ایک مرتبہ پھرلوٹ آئی ،شہرمیں اپرمال،جیل روڈ،ایئرپورٹ،گلبرگ ،گارڈن ٹاؤن،فردوس مارکیٹ میں بارش ہوئی۔
مغلپورہ ،تاجپورہ،شالیمار،دھرمپورہ ،کینال روڈ،نشترٹاؤن میں بادل برسیں،جبکہ ساندہ،گلشن راوی،اچھرہ،اقبال ٹاؤن،ٹاؤن شپ میں بھی ابررحمت برسی،اُدھرپانی والاتالاب،لکشمی چوک،سمن آباد،جوہرٹاؤن،ڈیفنس میں بھی بارش ہوئی۔
صوبائی دارالحکومت کےمختلف علاقوں میں بارش کےاعداوشمار:
اپرمال میں1.4،جیل روڈ،ایئرپورٹ پر1،گلبرگ میں1.6ملی میٹربارش ریکارڈجبکہ مغلپورہ میں1.4،تاجپورہ 1.4اورنشترٹاؤن میں 2.2ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی،پانی والا تالاب میں1.6،گلشن راوی2.2،اقبال ٹاؤن میں1.6ملی میٹربارش ریکارڈ،لکشمی چوک میں1اورسمن آبادمیں1.6ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی۔جوہرٹاؤن میں 2.2،ہڈیارہ ڈیفنس روڈپر1اورسگیاں میں 1.6ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی۔لاہورمیں اوسطاً1.3ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی۔

Leave a reply