شراب واسلحہ برآمدگی کیس:مسلسل عدم پیشی پرعلی امین گنڈاپوراشتہاری قرار

شراب واسلحہ برآمدگی کیس میں مسلسل عدم پیشی پرعدالت نےعلی امین گنڈاپوراشتہاری قراردےدیا۔
اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ کے جوڈیشل مجسٹریٹ مبشرحسن چشتی نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کیخلاف شراب اوراسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی۔
علی امین گنڈاپورآج عدالت میں پیش نہ ہوئے،مسلسل عدم پیشی پرعدالت نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورکواشتہاری قراردیتےہوئےعلی امین گنڈاپورکےوارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
واضح رہےکہ سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکےخلاف تھانہ بارہ کہومیں مقدمہ درج ہے۔















