وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں مقامی حکومتوں سےمتعلق آرڈیننس جاری

وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں مقامی حکومتوں سےمتعلق آرڈیننس جاری کردیاگیا۔
آرڈیننس صدرمملکت آصف علی زرداری کےدستخط سےجاری ہوا۔
آرڈیننس کےمطابق قومی اسمبلی کے3حلقوں کی سطح پر3ٹاؤن کارپوریشن بنائی جائیں ،ٹاؤن کارپوریشن کاایک میئراور2ڈپٹی میئرہوں گے،ہرٹاؤن کارپوریشن میں یونین کونسل کی تعدادکاتعین وفاقی حکومت کرےگی۔ ہریونین کونسل9جنرل کونسلرز،4مخصوص نشستوں پرمشتمل ہوگی،وفاقی دارالحکومت میں کارپوریشنزکی مدت 4سال ہوگی۔
آرڈیننس میں کہاگیاکہ سربراہ کامطلب ٹاؤن کارپوریشن کامیئریایونین کونسل کاچیئرمین ہوگا،مقامی حکومت کامطلب یونین کونسل اورٹاؤن کارپوریشن ہوگا،مقامی حکومت میں حکومت کاتقررکردہ ایڈمنسٹریٹرہوگا،ہرٹاؤن کونسل میں اتنی یونین کونسل ہوں گی ،جتنی حکومت نوٹیفائی کرے،حکومت عوامی اعتراضات اورسفارشات پرٹاؤن کارپوریشن اوریوسی کی حدودمیں ترمیم کرےگی،حکومت وزارت داخلہ کی سفارش پرٹاؤن کارپوریشن کی یوسیزکی تعدادمیں اضافہ یاکمی کرسکتی ہے۔
آرڈیننس میں لکھاگیاکہ الیکشن کمیشن یونین کونسلزکی حلقہ بندی کرےگا،ہرٹاؤن کارپوریشن میں یونین کونسل کےچیئرمین بطورجنرل ممبران ہوں گے،ہرٹاؤن کارپوریشن میں4خواتین،ایک کسان اورایک تاجریابزنس مین ہوگا،ہرٹاؤن کارپوریشن میں ایک نوجوان رکن اورایک غیرمسلم بھی ہوگا،یونین کونسل کےجنرل ممبرکاانتخاب خفیہ رائےشماری کےذریعےہوگا،یوسی کےجنرل ممبرکےانتخاب کیلئےسارایونین کونسل ملٹی ممبروارڈمیں تبدیل کیاجائےگا۔
آرڈیننس میں مزیدلکھاگیاکہ ایک ووٹرایک جنرل ممبرامیدوارکےلئے ووٹ ڈالےگا،سب سےزیادہ ووٹ حاصل کرنےوالے9امیدوارجنرل ممبران منتخب ہوں گے،کامیاب امیدوار30دن کےاندرکسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت حاصل کرسکتےہیں،جنرل ممبران یونین کونسل کی مخصوص نشستوں پرممبران شوآف ہینڈکےذریعےمنتخب کرینگے،یوسی کےجنرل اورمخصوص نشستوں کےممبران شوآف ہینڈسےچیئرمین اوروائس چیئرمین منتخب کرینگے،چیئرمین اوروائس چیئرمین 30دن کےاندرسیاسی جماعت میں شمولیت اختیارکرسکتاہے۔
آرڈیننس کےمطابق یونین کونسل کاچیئرمین ٹاؤن کارپوریشن کاجنرل ممبرہوگا،جنرل ممبران کارپوریشن کیلئےمخصوص نشستوں کےارکان کاانتخاب شوآف ہینڈسےکرینگے،ممبران اکثریتی ووٹ حاصل کرنیوالےکوشوآف ہینڈسےمشترکہ میئراورڈپٹی میئرمنتخب کرینگے،ٹاؤن کارپوریشن کاممبرہی میئریاڈپٹی میئرکاالیکشن لڑسکےگا،جہاں مقامی حکومت فعال نہیں ہوگی حکومت ایڈمنسٹریٹرتعنیات کرےگی،مقامی حکومت یاایڈمنسٹریٹرٹیکس،فیس،کرایہ ،ٹول ،چارج لگائےگا ،ہرٹیکس تجویزکی پہلےحکومت توثیق کرےگی،ایڈمنسٹریٹرکی ٹیکس تجویز کو حکومت توثیق کےبعدقومی اسمبلی میں پیش کرےگی،مقامی حکومت یاایڈمنسٹریٹرٹیکس میں اضافہ ،کمی یااسےختم کرےیااستثنیٰ دےگی،مقامی حکومت یاایڈمنسٹریٹرپرحکومت کی ہدایات ماننالازم ہوگا۔
واضح رہےکہ رواں ماہ 2جنوری کووزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کےاجلاس میں شہراقتداراسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنےکی منظوری دی گئی تھی۔















