لاہور سے محبت ، میری طرف سے سب کیلئےمحبت ہے، چاہے لوگ برابھلا ہی کیوں نہ کہیں،دلجیت دوسانجھ

بھارتی پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ نے لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک مداح کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ان کی جانب سے سب کے لیے یکساں محبت ہے، حتیٰ کہ تنقید کرنے والوں کے لیے بھی ان کے دل میں کوئی برے جذبات نہیں۔
حالیہ انسٹاگرام لائیو سیشن کے دوران ایک پاکستانی صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’لاہور سے محبت‘‘، جس پر دلجیت دوسانجھ نے جواب دیا کہ ان کی طرف سے بھی سب کے لیے محبت ہے، چاہے کچھ لوگ انہیں برا بھلا ہی کیوں نہ کہیں۔
گلوکار نے کہا کہ وہ تمام لوگوں کو ایک ہی نظر سے دیکھتے ہیں، اگرچہ کچھ لوگ ان کے اس نظریے سے اتفاق نہیں کرتے۔
دلجیت دوسانجھ کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کی فکر نہیں کہ لوگ ان کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔ کوئی انہیں پسند کرتا ہے تو یہ بھی ٹھیک ہے اور اگر کوئی پسند نہیں کرتا تو یہ بھی ٹھیک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں خود کو کسی کے سامنے ثابت کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔
لاہوری مداح کو مخاطب کرتے ہوئے دلجیت دوسانجھ نے کہا کہ اگر بات محبت کی ہو تو ان کی طرف سے بہت ساری محبت ہے۔
واضح رہے کہ دلجیت دوسانجھ کی انسٹاگرام لائیو گفتگو میں اس سے قبل بھی لاہور کا ذکر ہوچکا ہے۔















