نیب قانون میں بڑی ترامیم، بل سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع

نیب قانون میں اہم ترامیم کا بل سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادیاگیا۔نیب قانون میں اہم ترامیم سینیٹر محمد عبدالقادر نے سینیٹ میں جمع کرائی۔
مجوزہ بل میں چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع کی ترمیم بشمول نیب آرڈننس کی سیکشن 5، 6 اور 7 میں ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔
ترمیم کے تحت چیئرمین نیب کی مدت کو قابلِ توسیع بنانے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ موجودہ نیب قانون میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کی مدت ناقابلِ توسیع ہے۔
مزید برآں مجوزہ ترمیم کے مطابق نیب اب 50 کروڑ کے بجائے 30 کروڑ روپے تک کے کرپشن کیسز کی تحقیقات کر سکے گا۔
بل میں یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل صرف وفاقی آئینی عدالت میں دائر کی جا سکے گی۔
ذرائع کے مطابق نیب قانون میں ان ترامیم کی منظوری آئندہ ہفتے شروع ہونے والے سینیٹ اجلاس میں لی جائے گی۔














