ملائیشین حکومت کابڑااقدام:غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئےگولڈن ویزا متعارف

0
17

ملائیشین حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کیلئے ایک سال کی مدت والا نیا گولڈن ویزا متعارف کروادیا ہے۔
ویزا خاص طور پر اُن سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کیلئے ہے، جنہیں مطلوبہ شرائط پر پورا اترتے ہوئے اس کا اہل قرار دیا جائے گا۔اس سے قبل ملائشیا نے 2022 میں اپنا پریمیئم ویزا پروگرام بھی شروع کیا تھا، جو 20 سال کا پاس ہے اور مقامی روزگار اور سرمایہ کاری کے مواقع کے ساتھ آتا ہے، لیکن اس کیلئے مالیاتی شرائط کافی سخت تھیں،جس میں کم از کم سالانہ آمدنی آر ایم 4 لاکھ 80ہزار روپے، درخواست کی فیس آر ایم 2لاکھ روپے اور ایک مقررہ رقم بینک میں جمع کروانا شامل تھیں۔
ملائیشین انویسٹمنٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق اسے انوسٹر پاس یا سرمایہ کار پاس بھی کہا جاتا ہے، جس کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کو آسان اور تیز طریقے سے ملائیشیا داخل ہونے کی اجازت دینا ہے۔اس ویزا کا دورانیہ ایک سال ، یعنی12 ماہ ہے اور اس کا عمل نسبتاً مختصر ہے،تاہم گولڈن ویزا کیلئےدرخواست گزار کو سرمایہ کاری یا کاروباری سرگرمیوں میں حصہ لینے والے منیوفیکچرنگ، ماہرین تعلیم اور ہاسپیٹلیٹی جیسے شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کو سینئر فرد کی حیثیت سے دیکھا جائے گا ، جس کا مقصد ملائیشیا میں سیاحت کے ساتھ معیشت کو بھی فروغ دینا ہے۔

Leave a reply