شادی اورمحبت قسمت میں لکھے ہوتے ہیں،اپنےوقت پرہی ہوتےہیں،صباقمر

پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ صباقمرنےکہاہےکہ شادی محبت اور بچے یہ سب قسمت میں لکھے ہوتے ہیں،اپنےوقت پرہی ہوتےہیں۔
اداکارہ صباقمرنےحال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطورمہمان شرکت کی جہاں پراُنہوں نےاپنی نجی زندگی اورکیریئرکےبار ےمیں بڑی تفصیل سےگفتگوکی۔
میزبان نے صباقمرسےسوال کیا کہ جو بھی اداکارہ عثمان مختار کیساتھ کام کرتی ہیں ان کی شادی ہوجاتی ہے اور یہ بات کافی مشہور ہے آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے۔
صباقمرنےجواب میں کہاکہ جب شادی قسمت میں لکھی ہوگی اورجس کسی کےساتھ لکھی ہوگی توہو جائے گی،فی الحال آن اسکرین رومانس سےلطف اندوزہورہی ہیں۔
میزبان نےمحبت کےبارےمیں سوال کیاتوگفتگوکوجاری رکھتےہوئےاداکارہ کاکہناتھاکہ اتنی مصروف ہوتی ہوں ،کہ 8گھنٹےکی نیندبھی پوری نہیں ہوتی،توان حالات میں محبت کیلئے وقت کیسے نکالوں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ شادی محبت اور بچے یہ سب قسمت میں لکھے ہوتے ہیں اس لئے نہ وقت سے پہلے مل سکتے ہیں نہ ہی وقت کے بعد، جس وقت جو چیز لکھی ہوگی تب ہی ملے گی چاہیں آپ جتنا زور لگا لیں۔















