9مئی کیسز: حکومت کا ناقص کارکردگی والے پر اسیکیوٹرز کی خدمات واپس لینے کافیصلہ

0
8

9مئی کیسزمیں پنجاب حکومت نے ناقص کارکردگی والے پر اسیکیوٹرز کی خدمات واپس لینے کی منظوری دےدی۔
پنجاب کابینہ کے اجلاس میں 9مئی کیسزسےمتعلق سپیشل پراسیکیوٹرزکی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔کابینہ نےریاستی مؤقف کی کمزور نمائندگی پر شدید تشویش کا اظہارکرتےہوئے بیشترسماعتوں پرسپیشل پراسیکیوٹرزکی حاضری میں کمی ریکارڈکی ۔
رپورٹ کے مطابق پراسیکیوٹرز جنرل پنجاب کی نشاندہی پر ناقص کارکردگی والے پر اسیکیوٹرز کی خدمات واپس لینے کافیصلہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہاگیاکہ متعددپراسیکیوٹرزکی حاضری نہ ہونےکےبرابررہی جیسے  سپیشل پراسیکیوٹر عشرت حسین 67 سماعتوں میں صرف ایک مرتبہ پیش ہوئے،رانا منظور احمد 58 سماعتوں میں 2 بار جبکہ راؤ عبدالجبار 62 سماعتوں میں صرف2 بار، آصف قریشی 64 سماعتوں میں 6 بار اور رانا اشفاق شفیع 58 سماعتوں میں 4 بارپیش ہوئے۔
رپورٹ میں مزیدکہاگیاکہ سپیشل پراسیکیوٹر شاہد شوکت 99 سماعتوں میں صرف 2 بار پیش ہوئے،رانا نعمان گوہر 64 سماعتوں میں 25 مرتبہ پیش ہوئے۔سپیشل پراسیکیوٹر فرہاد علی شاہ کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ان کی تقرری واپس لینے کی سفارش منظور کر لی گئی۔
سپیشل پراسیکیوٹرزکی ناقص کارکردگی پر پراسیکیوٹر جنرل پنجاب اور پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ نےسپیشل پراسیکیوٹرزکوواپس بلانےکی سفارش کی جس پرکابینہ نےسپیشل پراسیکیوٹرز کی تقرریاں واپس لینے کی منظوری دی۔

Leave a reply