9مئی کے واقعات فیض حمید اور پی ٹی آئی کا مشترکہ منصوبہ تھا، خواجہ آصف

وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 9مئی کے واقعات فیض حمید اور پی ٹی آئی کا مشترکہ منصوبہ تھا۔
اپنےبیان میں وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کاکہناتھاکہ جنرل(ر) باجوہ نے فیلڈ مارشل کی تعیناتی رکوانے کے لیے دباؤ ڈالا اور دھمکیاں دیں، جنرل (ر)باجوہ نے پہلے فیض حمید کو چیف بنوانے کی کوشش کی بعد میں دیگرنام لائے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ 9 مئی کا واقعہ بانی پی ٹی آئی تنہا نہیں کرسکتےتھے، فیض حمید کےخلاف مزید مقدمات بننے کی گنجائش ہے، فیض حمید کے رابطے تھے اور ریٹائرمنٹ کے باوجود نبض ان کے ہاتھ میں تھی۔
خواجہ آصف کاکہناتھاکہ ماضی میں کبھی آرمی چیف لگانے کے حکومتی اختیار کو چیلنج نہیں کیا گیا تھا۔ 9 مئی کے واقعات فیض حمید اور پی ٹی آئی کا مشترکہ منصوبہ تھا، 9 مئی کے واقعات فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعیناتی پلٹانے کا منصوبہ تھا۔















