مایہ ناز گلو کار شہزاد رائے نے زندگی کی 49 بہاریں دیکھ لیں

مایہ ناز گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے زندگی کی 49 بہاریں دیکھ لیں۔
شہزاد رائے 16 فروری 1977 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔انہوں نے اپنے موسیقی کے سفر کا آغاز 1995 میں اپنی پہلی البم’’زندگی‘‘ سے کیا، جب وہ گیارہویں جماعت کے طالب علم تھے۔
شہزاد رائے اپنی منفرد آواز، بامقصد گلوکاری اور فلاحی کاموں کی وجہ سے مشہور ہیں۔
گلوکاری کے ساتھ ساتھ وہ’’زندگی ٹرسٹ‘‘کے بانی بھی ہیں، جو پاکستان میں تعلیمی اصلاحات اور بچوں کے حقوق کے لیے کام کر رہا ہے۔حکومتِ پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارہِ امتیاز (2018)، ستارہِ ایثار (2006) اور تمغہِ امتیاز (2005) جیسے اعلیٰ سول ایوارڈز سے نوازا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اپنی عمر کے اس حصے میں بھی اتنے فٹ اور جوان نظر آتے ہیں کہ مداح اکثر ان کے ’’ہمیشہ جوان رہنے کے راز‘‘ کے بارے میں بات کرتے رہتے ہیں۔















