محکمہ موسمیات نےسردی کےرخصت کی پیشگوئی کردی

0
5

ملک بھر میں موسم بہار کے رنگ بکھر گئے۔ سردی کے رخصت ہونے کا وقت آگیا ۔سورج نے اپنے تیور دکھانا شروع کر دیے۔ملک بھر میں جاری خشک سردی کی شدت میں کمی آ گئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم مزید خوشگوار ہو جائے گا،تاہم پہاڑوں پر برفباری اور بالائی علاقہ جات میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نےملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے، جس سے سردی کی لہر کمزور پڑنا شروع ہو جائے گی۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ آئندہ چند روز کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور دن کے وقت معتدل رہنے کا امکان ہے۔جبکہ فروری کے آخری ہفتے سے ملک کے جنوبی حصوں سندھ اور جنوبی بلوچستان میں موسم گرم ہونا شروع ہو جائے گا، جبکہ بالائی علاقوں میں ابھی بھی راتیں ٹھنڈی رہیں گی۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ بالائی علاقوں گلگت بلتستان، کشمیر اور مری میں ہلکی بارش یا برفباری کا سلسلہ سردی کو کچھ دیر برقرار رکھ سکتا ہے، لیکن مجموعی طور پر ملک بھر میں موسم تبدیل ہو رہا ہے۔

Leave a reply