محکمہ موسمیات کی بارش ، برفباری کے ایک اور سلسلے کی پیشگوئی

0
6

مزید بارشیں،برفباری،محکمہ موسمیات نے بارش اور برفباری کے ایک اور سلسلے کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔پیشگوئی کے مطابق کمزور مغربی ہوائوں کا سلسلہ آج30 جنوری کو ملک میں داخل ہوگا،جو3 فروری تک برقرار رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 31 جنوری سے 3 فروری تک گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے علاقوں میں بارش متوقع ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی برفباری کا امکان ہے،یکم سے 3 فروری کے دوران اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، سیالکوٹ، نارووال میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے، 31 جنوری اور یکم فروری کو بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارش اور برفباری کی توقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں موسم سرداورمطلع جزوی ابرآلود رہنےکاامکان ہے،اُدھربلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم سردرہنےکی توقع ہے،کوئٹہ،زیارت،چمن، پشین،چاغی اوردالبندین میں بارش متوقع ہے،چترال،دیر،کوہستان،سوات اورکلام میں چندمقامات پربارش وبرفباری کی توقع ہے۔اُدھرگلگت بلتستان میں چندمقامات پربارش وبرفباری کاامکان ہے۔دوسری جانب آزادکشمیرمیں موسم سرداورمطلع ابرآلودرہنےکی توقع ہے۔

Leave a reply