لوکل گورنمنٹ آرڈیننس سےمتعلق وزارت داخلہ کاخط الیکشن کمیشن کوموصول

0
28

لوکل گورنمنٹ آرڈیننس سےمتعلق وزارت داخلہ کاخط الیکشن کمیشن کوموصول ہوگیا۔
ذرائع کےمطابق وزارت داخلہ نےاسلام آبادمیں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنےکیلئےالیکشن کمیشن کوخط لکھ دیا۔
ذرائع کےمطابق خط کےمتن میں کہاگیاکہ صدارتی آرڈیننس جاری ہونے سےالیکشن کمیشن کاپراناقانون تحلیل ہوچکا،الیکشن کمیشن نئےقانون کےمطابق بلدیاتی انتخابات کرانےکاپابندہے،الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کاجاری کردہ اپنا شیڈول ڈی نوٹیفائی کرے۔
ذرائع کابتاناہےکہ اسلام آبادکےبلدیاتی انتخابات ملتوی ہونےکانوٹیفکیشن جلدجاری ہونےکاامکان ہے،الیکشن کمیشن ارکان مشاورت سےبلدیاتی انتخابات کاشیڈول ڈی نوٹیفائی کریں گے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن کواسلام آبادلوکل گورنمنٹ آرڈیننس موصول ہوگیا۔الیکشن کمیشن کےمتعلقہ ونگ نےتیاری شروع کردی،لاء ونگ نےنئےآرڈیننس کی جزیات سےالیکشن کمیشن کوآگاہ کردیا،نئےآرڈیننس کےتحت الیکشن کمیشن کونئی حلقہ بندیاں کرناہوں گی۔الیکشن کمیشن آرڈیننس پرعملدرآمدکرنےسےمتعلق فیصلہ کرےگا۔
واضح رہےکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکےبلدیاتی انتخابات 15فروری کوشیڈول ہیں۔شیڈول واپس لینےکےبعدبلدیاتی انتخابات ملتوی ہوجائیں گے۔

Leave a reply