یوٹیوب میوزک کی طرف سے انتہائی مطلوب اور کار آمد فیچر متعارف

یو ٹیوب کے صارفین کیلئے خوشخبری،یوٹیوب میوزک نے انتہائی مطلوب اور کار آمد فیچر متعارف کروا دیا۔
ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے اپنے ذیلی پلیٹ فارم یوٹیوب میوزک کیلئے انتہائی اہم فیچر متعارف کروا دیا۔قبلازیں یوٹیوب میوزک صارفین پلے لسٹس میں سرچ کا آپشن نہ ہونے کی وجہ سے انتہائی پریشان ہوا کرتے تھے، تاہم متعارف کردہ فیچر سے پلیٹ فارم نے پلے لسٹ کے سب سے بڑے مسئلے کو حل کیا ہے، جس سے متعلق صارفین بہت عرصے سے درخواست کر رہے تھے۔
یوٹیوب میوزک پلیٹ فارم سے متعلق خبر اس وقت سامنے آئی جب ایک آئی او ایس صارفین نے یوٹیوب میوزک کے 8.45.3 ورژن کے اوور فلو مینیو میں نیا فائنڈ اے پلے لسٹ کا آپشن پایا۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ریڈ اِٹ کے صارفین کے مطابق یہ نیا فیچر تمام ممالک میں دستیاب نہیں ، جبکہ اینڈرائیڈ صارفین کیلئے ابھی اس فیچر کے آزمائشی مرحلے تک بھی رسائی نہیں، تاہم امید کی جا رہی ہے کہ جلد یہ فیچر تمام صارفین کو دستیاب ہو گا۔















