ملتان سلطانز کی فروخت کیلئے موصول ہونیوالی بولیوں کا تکنیکی جائزہ مکمل

0
5

ملتان سلطانز کی فروخت کے لیے موصول ہونے والی بولیوں کا تکنیکی جائزہ مکمل ہوگیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے ملتان سلطانز کی فروخت کے لیے موصول ہونے والی بولیوں کا تکنیکی جائزہ مکمل کر لیا گیا ہے۔
پی سی بی کو ملتان سلطانز کی ملکیت کے حقوق کے لیے مجموعی طور پر 6 بولیاں موصول ہوئی تھیں۔تکنیکی جائزے کے بعد 6 میں سے 5 بولی دہندگان کو اہل قرار دیا گیا ہے۔
اہل قرار پانے والے یہ پانچوں امیدوار اب فرنچائز کی فروخت کے لیے ہونے والی باقاعدہ نیلامی کے مرحلے میں حصہ لیں گے۔
نیلامی کی حتمی تاریخ اور مقام کا اعلان پی سی بی کی جانب سے جلد کیا جائے گا۔
سی ای اوپی ایس ایل کاکہناہےکہ مداحوں کے لیے ایک اور سنسنی خیز ٹیم آکشن کےلئےتیار ہے،پی ایس ایل 11 ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔
ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین کی جانب سے کنٹریکٹ کی تجدید نہ کرنے کے فیصلے کے بعد پی سی بی نے اس فرنچائز کو دوبارہ فروخت کے لیے پیش کیا تھا۔

Leave a reply