میراطرززندگی لڑکیوں کی طرح تھا،مردوں کی طرح چلنے اور بولنے کیلئے کلاسز لیں، کرن جوہر کا انکشاف

0
21

بھارتی فلم انڈسٹری کےمعروف ہدایتکار اور فلم ساز کرن جوہر نےانکشاف کیاکہ میراطرززندگی لڑکیوں کی طرح تھا،مردوں کی طرح چلنے اور بولنے کیلئے کلاسز لیں۔
حال ہی میں بالی ووڈکےہدایتکار اورفلم سازکرن جوہرنےایک انٹرویوکےدوران بڑی تفصیل کےساتھ گفتگو کی،جس میں اُنہوں نےاپنی زندگی اورکیر ئیرکے بارےمیں بھی بتایا۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےکرن جوہرنےحیران کن انکشاف کیاجس میں اُن کا کہناتھاکہ جب میری عمر15 سال تھی یہ 1989کی بات ہےجس عمر میں لڑکے کھیلاکرتےہیں میں اس عمرمیں نت نئی چیزیں سیکھنے کا شوقین تھا، اُنہوں نے بتایا کہ وہ مختلف کورسز کرتےرہتےتھے، ان دنوں فرانسیسی زبان سیکھنے کے ساتھ ساتھ کوکنگ، فلاور اور فروٹ ارینجمنٹ سمیت امپورٹ ایکسپورٹ کے کورسز کیے۔
کرن جوہر کاکہناتھاکہ سکول کےدورمیں تقاریر اور ٹیبلو کا شوق تھا جس کیلئے میں پبلک اسپیکنگ سیکھ رہا تھا، اسی دوران میرے کوچ میرے پاس آئے اور انہوں نے بتایا کہ میں ایک بہترین سٹوڈنٹ ہوں، بہت اچھی گفتگو کرتا ہوں لیکن میری گفتگو کا انداز لڑکیوں کی طرح ہے، میری چال ڈھال حتیٰ کہ آواز بھی لڑکیوں کی طرح ہے ۔
ہدایتکار کامزیدکہناتھاکہ مجھےمیرےکوچ نےبتایاکہ مستقبل میں اس انداز گفتگو سےتمہارے لیے مشکل کھڑی ہوسکتی ہے، جب تک میں ایک مرد کے انداز میں گفتگو نہیں کرتا، میں اعتماد کے ساتھ اس معاشرے میں نہیں رہ سکتا، اسی دوران کوچ نے مجھے مدد کی پیشکش کی۔جس کومیں نے قبول کرلیا اور3سال کلاسزلینے کےلئےکوچ کےگھرجاتارہا۔
کرن جوہرکابتاناتھاکہ ہفتے میں 3 دن 2 گھنٹے کی کلاسز ہوتی تھیں،اس ٹریننگ کےدوران میں نے مردوں کی طرح بولنااورچلناسیکھا۔میں نے اس کلاس کا ذکر اپنے والدکےساتھ بھی نہیں کیا۔کیونکہ میرےوالدکواس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتاتھا۔ میں ان کے سامنے ڈانس بھی کرتا تھا تو وہ فخر محسوس کرتے تھے لہٰذا والد کو یہی بتایا کہ میں کمپیورٹر کلاس لے رہا ہوں اور ان سے لی گئی کمپیوٹر کلاس کی فیس کوچ کو دیتا رہا۔

Leave a reply