این اے130نوازشریف کی کامیابی درست قرار:یاسمین راشدکی پٹیشن مسترد

0
30

الیکشن ٹربیونل نےلاہورکےحلقہ این اے130سےصدرمسلم لیگ (ن) نوازشریف کی کامیابی درست قرار دیتےہوئے رہنماڈاکٹر یاسمین راشدکی پٹیشن مستردکردی۔
ذرائع کے مطابق رہنما یاسمین راشد کی جانب سے نواز شریف کی کامیابی کو چیلنج کیا گیا تھا، جس پر الیکشن ٹریبونل کے جج رانا زاہد محمود نے فیصلہ سنایا۔
فیصلے میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست کو تکنیکی بنیادوں پر خارج کرتے ہوئے این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو برقرار رکھا گیا۔
ٹربیونل نےدرخواست تاخیرسےدائرکرنےکااعتراض عائدکیااورقیدمیں ہونےپریاسمین راشدکےوکیل کے ذریعےپٹیشن فائل کرنےکااعتراض بھی عائدکیا۔
دوسری جانب ڈاکٹریاسمین راشدکےوکیل نےفیصلےکوچیلنج کرنےکااعلان کیا ہے۔
یاسمین راشدکےوکیل رانامدثرایڈووکیٹ کاکہناہےکہ تحریری فیصلہ ملنےپراسےچیلنج کریں گے۔
واضح رہے کہ سال 2024کے فروری میں ہونے والے عام انتخابات میں لاہور کے حلقہ این اے 130 سے نواز شریف نے 1 لاکھ 71 ہزار 24 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ آزاد امیدوار کے طور پر انتخابی میدان میں اترنے والی یاسمین راشد نے 1 لاکھ 15 ہزار 43 ووٹ حاصل کیے تھے، بعد ازاں ڈاکٹر یاسمین راشد نے انتخابی نتائج کو چیلنج کیا تھا جسے الیکشن ٹریبونل نے مسترد کر دیا۔

Leave a reply