قومی اسمبلی کااجلاس طلب:اپوزیشن لیڈرکی تقرری سمیت اہم قانون سازی متوقع

قومی اسمبلی کااجلاس طلب کرنے کے لئے سمری صدرہاؤس کوارسال کردی گئی۔
قومی اسمبلی کااجلاس12جنوری کو شام 5 بجےطلب کرنےکی سمری صدرہاؤس کوارسال کی گئی ہے۔اجلاس طلب کر نےکی سمری وزارت پارلیمانی امور نے صدرکوارسال کی۔ جس میں ملک کی حالیہ قانون سازی اور اہم قومی امور پر بحث کی جائے گی۔
قومی اسمبلی کےاجلاس میں اپوزیشن لیڈرکی تقرری اوراہم قانون سازی متوقع ہے،جبکہ اسلام آبادبلدیاتی انتخابات کا بل بھی قومی اسمبلی میں پیش کرنےکاامکان ہے۔















