قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے آج سری لنکاروانہ ہوگی

قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے آج سری لنکا روانہ ہوگی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے کھلاڑیوں کے سفر کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور قومی ٹیم آج نجی پروازکےذریعےسری لنکا روانہ ہوگی۔
پاکستان ورلڈکپ کےپہلےمرحلےمیں نیدرلینڈز،امریکااورنمبیاکےساتھ میچ کھیلےگا،جبکہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کاپہلامیچ نیدرلینڈکےساتھ7فروری کوکولمبومیں ہوگا۔
پاکستان ورلڈکپ میں بھارت کےخلاف15فروری والامیچ احتجاجاً نہیں کھیلےگا۔
واضح رہےکہ یہ ورلڈ کپ سری لنکا اور بھارت کی مشترکہ میزبانی میں منعقدہورہاہے ،پاکستان کے تمام گروپ میچز سری لنکا (کولمبو) میں کھیلے جائیں گے۔















