ملکی دفاع ناقابل تسخیر:پاک بحریہ کاایل وائی 80میزائل کاکامیاب تجربہ

0
25

ملکی دفاع ناقابل تسخیر،پاک بحریہ نےایل وائی 80میزائل کاکامیاب تجربہ کیا۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کےمطابق پاک بحریہ کی شمالی بحیرہ عرب میں تربیتی مشقیں جاری ہیں،مشقوں کےدوران زمین سےفضاتک مارکرنےوالےایل وائی 80میزائل کاکامیاب تجربہ کیا،ایل وائی 80میزائل کاتجربہ ورٹیکل لانچنگ سسٹم سےکیاگیا۔
آئی ایس پی آرکاکہناہےکہ تجربہ پاک بحریہ کےایئرڈیفنس سسٹم کی صلاحیت کاعکاس ہے، تجربے کے دوران میزائل نےکامیابی سےفضائی ہدف کونشانہ بنایا،کمانڈرپاکستان فلیٹ نےکامیاب تجربےکامشاہدہ کیا۔
آئی ایس پی آرکےمطابق سربراہ پاک بحریہ نے جوانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی،چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نویداشرف نےپیشہ ورانہ مہارت کو سراہا ،مشق میں لوئٹرنگ میونیشن کےذریعےسطحی اہداف کوبھی کامیابی سےنشانہ بنایاگیا۔لوئٹرنگ میونیشن نےدرست اورمؤثراسٹرائیک صلاحیت کاعملی مظاہرہ کیا۔کھلےسمندرمیں بغیرپائلٹ سطحی بحری جہازکےکامیاب آزمائشی تجربات بھی کیےگئے۔
آئی ایس پی آرکاکہناہےکہ آزمائشی تجربات سےخودکاربحری ٹیکنالوجی میں نمایاں پیشرفت ثابت ہوئی، بغیرپائلٹ بحری جہازنےتیزرفتاری ،مضبوطی اورمشن کی صلاحیتوں کاعملی مظاہرہ کیا،انتہائی پھرتی ،درست نیوی گیشن اورخراب موسم میں کارکردگی کابھی مظاہرہ کیاگیا،یہ پلیٹ فارم کم خطرےاورزیادہ اثررکھنےوالی جدیدبحری صلاحیت فراہم کرتاہے،مشق میں پاکستان نیوی کی جدیدنظام استعمال کرنےکی مکمل صلاحیت نمایاں ہوئی۔

Leave a reply