نیاہیومنائیڈروبوٹ،’’اٹلس‘‘کاپروٹوٹائپ متعارف

انسانوں جیسی چال اورلمس محسوس کرنےکی صلاحیت رکھنےوالا نیاہیومنائیڈ روبوٹ، ’’اٹلس‘‘ کا پروٹوٹائپ متعارف کرادیاگیا۔
بوسٹن ڈائنامکس نے لاس ویگاس میں رواں ماہ منعقدہ کنزیومر الیکٹرانکس شوکے دوران اپنے نئے مکمل طور پر برقی ہیومنائیڈ روبوٹ ’’اٹلس‘‘ کا پروڈکشن ماڈل اور پروٹو ٹائپ باقاعدہ طور پر متعارف کروا دیا ہے۔
نئے اٹلس میں 56 ڈگری آف فریڈم (DoF) موجود ہے، جس کی بدولت اس کے جوڑ 360 ڈگری تک گھوم سکتے ہیں۔ یہ ایسی حرکات کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو انسانی جسم کے لیے ناممکن ہیں، جیسے زمین سے اٹھنے کا انوکھا انداز اور دھڑ کو مکمل طور پر گھمانا۔ یہ روبوٹ خود ہی اپنی بیٹری تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
چارج ختم ہونے پر یہ خود چارجنگ اسٹیشن پر جا کر محض 3 منٹ میں بیٹری تبدیل کر سکتا ہے، جس سے یہ مسلسل کام جاری رکھ سکتا ہے۔
یہ 50 کلوگرام تک وزن اٹھانے کی طاقت رکھتا ہے اور اس کا بازو 2.3 میٹر تک پہنچ سکتا ہے۔















