کرتارپور اور ننکانہ صاحب کو نئی موٹروے سے جوڑنے کا منصوبہ

0
8

کرتارپور اور ننکانہ صاحب کو نئی موٹروے سے جوڑنے کا منصوبہ، پاکستان نے سکھ برادری کے دو مقدس ترین مقامات، کرتارپور اور ننکانہ صاحب تک رسائی آسان بنانے کیلئے ایک نئے ایکسپریس وے منصوبے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق گرو نانک ایکسپریس وےکے نام سے منسوب یہ منصوبہ سیالکوٹ کے ذریعے ان دونوں شہروں کو نیشنل موٹروے نیٹ ورک سے منسلک کر ے گا۔
وفاقی وزیر برائے مواصلات عبد العلیم خان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کو اس منصوبے پر فوری کام شروع کرنے کی ہدایت کر دی ۔ اس ایکسپریس وے سے مقامی اور بین الاقوامی سکھ یاتریوں کا سفر انتہائی سہل اور تیز رفتار ہو جائے گااور سکھ یاتریوں کو جدید ترین سفری سہولیات دستیاب ہوں گی،یہ موٹروے صرف ایک سڑک نہیں، بلکہ ایک مکمل سیاحتی راہداری ہوگی،جس کیلئے این ایچ اے کوجدید ریسٹ ایریاز(مسافروں کے آرام کیلئے تمام سہولیات سے لیس آرام کرنے کے مقامات)، موٹروے کے اطراف میں بین الاقوامی معیار کے ریٹیل شاپنگ مالز،لگژری ہوٹلز، جہاں قیام کیلئے تھری سٹار سے لیکر فائیو سٹار ہوٹلز کی تعمیرکا ٹاسک دیا گیا ہے۔
حکومت اس منصوبے کیلئے کینیڈا، برطانیہ اور امریکا میں مقیم سکھ برادری کو سرمایہ کاری کی دعوت دے گی۔ اس مہم کا مقصد ہوٹلنگ اور مہمان نوازی کے شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے، جس سے پنجاب کے مرکزی اضلاع میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔کرتارپور راہداری اورگرو نانک کے جنم استھان ننکانہ صاحب کو آپس میں جوڑنے والی یہ ایکسپریس وے پاکستان کی ثقافتی اور مذہبی سیاحت کی حکمت عملی میں ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔

Leave a reply